12 ستمبر 2012 - 19:30

قزاقستان میں سیکا تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک وفود نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد حسن آصفری نے اس اجلاس میں ایرانی پارلیمنٹ کی نمائندگي کی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کانفرنس میں شریک وفود نے ایرانی وفد سے مل کر ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے۔ محمد حسن آصفری نے مزید کہا کہ ایرانی وفد نے بعض ملکوں کے ساتھ فلسطین، شام، جمہوریہ آذربائيجان اور قرہ باغ جیسے مسائل پر گفتگو بھی کی۔ اس نشست میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے عالمی سطح پر تعاون کو امن و استحکام لانے نیز منظم جرائم سے مقابلہ کرنے کا بہترین راستہ قراردیا۔ وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے قزاقستان کے صدر نو سلطان نظربایف اور وزیر خارجہ یرژان کازی خانف سے ملاقات کی۔ ایشیا کے بعض ملکوں کی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم سیکا انیس سو چھیانوے میں تشکیل دی گئي تھی۔
.....
/169